15 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنے ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ابنا: محمد جواد لاریجانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ کوئی بھی ایران کو پرامن ایٹمی توانائي حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حکام کسی بھی خطرے کو کم نہیں سمجھتے ہیں اور نہ ہی نظر انداز کرتے ہیں اور تہران اپنی ایٹمی سائٹوں کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔ محمد جواد لاریجانی نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے ہاتھوں ایرانی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دو ایٹمی سائنس دانوں کی شہادت کے بعد سینکڑوں سائنس داں ان کی راہ پر گامزن ہیں۔.............

/169